غیر سرکاری تنظیم کی زخمی ورکر علاج کے لیے پریشان

ڈیوٹی کے بعد سنجھورو سے سانگھڑ واپسی پر مسافر بس الٹنے سے شدید زخمی ہوگئی تھی

حادثے میں بازو، ٹانگیں اور چھاتی کی ہڈی ٹوٹنے کی بنا پراسے سول اسپتال سانگھڑ سے نواب شاہ اسپتال ریفر کردیا گیا. فوٹو: فائل

دو روز قبل سنجھورو سے سانگھڑ آتے ہوئے مسافر بس الٹنے سے زخمی 26 سالہ عائشہ لغاری جو غیر سرکاری تنظیم سافکو میں ملازم ہے سول اسپتال نواب شاہ میں بے یار و مدد گار پڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق غیر سرکاری تنظیم سافکو کی ملازمہ عائشہ لغاری اپنی ڈیوٹی کے بعد سنجھورو سے سانگھڑ آتے ہوئے مسافر بس الٹنے سے شدید زخمی ہوگئی تھی۔ حادثے میں بازو، ٹانگیں اور چھاتی کی ہڈی ٹوٹنے کی بنا پراسے سول اسپتال سانگھڑ سے نواب شاہ اسپتال ریفر کردیا گیا ،والدین علاج معالجے کے لیے پریشان ہیں۔




سافکو سنجھورو برانچ کے منیجر رجب عمرانی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ہم نے ہیڈ آفس کو اطلاع کردی ہے جبکہ سافکو کے ڈائریکٹر سلیمان جی ابڑو سے رابطہ کرنے پر انھوں نے بتایا کہ مجھے علم نہیں البتہ آپ نے نشاندہی کی ہے ہم اپنی فیلڈ ورکر کی علاج معالج میں ہر قسم کی بھرپور معاونت کریں گے۔
Load Next Story