ٹی سی پی نے مزید50ہزارٹن یوریاکی درآمدکاسوداکرلیا

سوئس کمپنی ٹریڈ اے جی کوسب سے کم بولی419.39ڈالرفی ٹن پر ٹھیکہ دیدیا

سوئس کمپنی ٹریڈ اے جی کوسب سے کم بولی419.39ڈالرفی ٹن پر ٹھیکہ دیدیا, فوٹو اسٹاک

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 50ہزار میٹرک ٹن یوریا کے درآمدی سودے طے کرلیے۔ ٹی سی پی کے ترجمان کے مطابق 27 جولائی کو کھولے جانے والے ٹینڈر میں 419.39ڈالر فی ٹن کی سب سے کم بولی دینے والی سوئٹزرلینڈ کی پارٹی کی ٹریڈ اے جی کو ٹینڈر ایوارڈ کردیا گیا ہے، یوریا کی درآمد کے لیے ٹینڈر 13جولائی کو جاری کیا گیا


جس کے جواب میں9 پارٹیوں کی جانب سے پیشکشیں جمع کرائی گئیں، زیادہ سے زیادہ 447.39 ڈالر اور کم سے کم 419.39ڈالر فی ٹن پیشکش دی گئی جس میں سوئٹزرلینڈ کی کمپنی کی ٹریڈ اے جی کی بولی سب سے کم پائی گئی۔ اس ٹینڈر کے ایوارڈ ہونے کے بعد حکومت کی جانب سے ٹی سی پی کو خریف سیزن کیلیے 3لاکھ ٹن یوریا کی درآمدکا ٹاسک مکمل کرلیا گیا ہے،

اس سے قبل طے پانے والے 2لاکھ 50ہزار ٹن کے سودوں میں سے 1لاکھ 10ہزار ٹن یوریا درآمد کی جاچکی ہے جو نیشنل فرٹیلائزر منجمنٹ لمیٹڈ کو فراہم کی جارہی ہے باقی مقدار کی شپمنٹ جاری ہے۔
Load Next Story