چہلم امام حسینؓسیکیورٹی انتظامات ترتیب دے دیے گئے
جلوسوںکے شرکا اور شہریوں کی جان و مال کا بھی تحفظ کیاجائے، فیاض لغاری۔
عمارتوں پر روف ٹاپ ڈپلائمنٹ کے ساتھ پولیس کمانڈوز بھی فرائض انجام دیں گے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل
پولیس نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات ترتیب دے دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل پولیس آفس سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پولیس چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر جلوسوں اور مجالس کیلیے تیار کردہ سیکیورٹی منصوبے کے تحت کڑی نگرانی کے عمل کو قانون نافذ کرنے والے اداروں سے موثر رابطوں کے تحت یقینی بنا رہی ہے، آئی جی سندھ فیاض احمد لغاری نے سیکیورٹی انتظامات پر مشتمل ایک رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں ہیں کہ جلوسوں اور مجالس کے شرکا کے ساتھ ساتھ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے۔
کراچی پولیس نے سیکیورٹی پلان کو مختلف سیکیورٹی سیکٹرز میں تقسیم کیا ہے اور ہر ایک سیکیورٹی سیکٹر کا نگران ایس پی رینک کے پولیس افسر کو بنایا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی اقدامات کے تحت پولیس کمانڈوز بھی فرائض انجام دے رہے ہیں، مرکزی جلوس کے روٹس پربلند عمارتوں پر روف ٹاپ ڈپلائمنٹ کے ساتھ نشتر پارک کے اطراف میں واچ ٹاورز سے بھی نگرانی کی جائے گی۔
علاوہ ازیں جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ پولیس ہیڈ آفس میں قائم مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے بھی کی جائے گی، سیکیورٹی منصوبے کے مطابق قیام امن کے لیے متعلقہ ضلعی، ڈویژنل ایس پیز ، ایس ایچ اوز ، علمائے کرام اور مذہبی قائدین کے ساتھ مربوط رابطوں کو یقینی بنائیں ، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی ٹریفک کی روانی کے ضمن میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ڈپلائمنٹ کو یقینی بنائیں گے جبکہ جلوسوں کے رضا کاروں کو کسی بھی صورت ٹریفک کنٹرول کی اجازت نہیں ہو گی۔