جامعہ کراچی اوریونیورسٹی آف ملایا میں تحقیقی تعاون پر مفاہمت
دونوں ادارے سائنسی تحقیق،کیمیائی وحیاتیاتی علوم کو فروغ دینگے،یادداشت پر دستخط ہوگئے
مفاہمتی یادداشت پر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری جبکہ ملائشیا کی جانب سے یونیورسٹی آف ملایا کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گوط جیمسن نے دستخط کیے. فوٹو: فائل
جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) اور ملائیشیا کے نمایاں تعلیمی ادارے یونیورسٹی آف ملایا ملائشیا کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔
جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نہ صرف سائنسی میدان میں تحقیقی تعلق قائم کرنا ہے بلکہ دونوں ممالک میں کیمیائی و حیاتیاتی علوم کو مزید فروغ دینا بھی ہے دونوںممالک کے درمیان سائنسدانوں اور ٹیکنیشنوں کا باہمی تبادلہ بھی کیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے ماہرین کو سائنسی، تربیتی اور تحقیقی مواقع فراہم ہوسکیں،معاہدہ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری کے ملائشیا کے حالیہ دورے کے دوران ہوا۔
مفاہمتی یادداشت پر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری جبکہ ملائشیا کی جانب سے یونیورسٹی آف ملایا کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گوط جیمسن نے دستخط کیے،آئی سی سی بی ایس کی انٹرنیشنل ریسرچ کوارڈی نیٹر پروفیسر ڈاکٹر احسنہ ڈار فاروق اور یونیورسٹی آف ملایا کے ڈین آف سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد سفیان آذیرن بھی اس موقع پر موجود تھے واضح رہے کہ یونیورسٹی آف ملایا کا شمار اسلامی دنیا کے چند بڑے اداروں میں ہوتا ہے،دونوں تعلیمی و تحقیقی ادارے ہر سال متعلقہ موضوعات پر ورکشاپ اور سیمینار کا انعقاد بھی کریںگے جبکہ مہمان سائنسدانوں کے اخراجات میزبان ادارے برداشت کریںگے۔