اورنگیبلدیہ اورشاہ فیصل ٹائون ایڈمنسٹریٹرز کاترقیاتی کاموں کا معائنہ
ٹاؤنز میں جاری سی سی فلورنگ ، تعمیراتی کاموں اورکچرا اٹھانے کے کام کا جائزہ لیاگیا
ایڈمنسٹریٹر لیاقت آباد ٹائون سید محمد طحہٰ ٹائون کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
ایڈمنسٹریٹراورنگی ٹائون قمر شیخ نے کہا ہے کہ ٹاؤن میں جاری ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کیا جائے اور اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ عوام کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹاؤن میں جاری سی سی فلورنگ کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا، انھوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں معیار اور کوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے، شاہ فیصل ٹائون میں سی سی فلورنگ اور گلیوںاورفٹ پاتھوں کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے، رکن صوبائی اسمبلی نشاط قادری نے ایڈمنسٹریٹرکمال مصطفیٰ کے ہمراہ شاہ فیصل ٹائون میں مختلف یونین کونسلز میں تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر انھوں نے کہاکہ شاہراہوں اور گلیوں کی تعمیر کو یقینی بنا کر ترقی کے ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچائے جاسکتے ہیں، بلدیہ ٹائون میں جاری صفائی مہم کے دوران ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ٹائون محمد ظفرخان نے ڈمپنگ پوائنٹ سے کچرا اٹھانے کے کام کا جائزہ لیا۔