وحدت المسلمین کا مستونگ میں دہشتگردی کیخلاف سوگ کا اعلان

بدترین دہشتگردی ہے،صادق تقوی،خود کش حملے حوصلے پست نہیں کرسکتے، عباس کمیلی.

بدترین دہشتگردی ہے،صادق تقوی،خود کش حملے حوصلے پست نہیں کرسکتے، عباس کمیلی۔ فوٹو: پی آئی ڈی/فائل

مجلس وحدت المسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی نے کوئٹہ مستونگ میں زائرین کی بسوں پر دہشت گردوں کے حملے اور بڑے پیمانے پر جانی نقصانات کیخلاف تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ بدترین دہشت گردی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، بلوچستان کے حالات ایسے ہی رہے تو ملک میں خانہ جنگی دورنہیں،کراچی سے کوئٹہ تک ہر روز شیعہ مسلمانوں کو قتل کیا جا رہا ہے اور قاتل آزادگھوم رہے ہیں، انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر دہشت گردوں کو گرفتار کرے اور انھیں عبرت انگیز سزا دے۔




دریں اثنا جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے مستونگ پر زائرین کی بسوں پرحملوںاور پشاور سے اغوا کیے گئے ایف سی اہلکاروں کے قتل کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود کش حملے اور بم دھماکے عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتے کیونکہ ملک کے عوام دہشت گردوں کے اصل چہرے پہچان چکے ہیں، عوام انھیں نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں دہشت گرد عناصر ملک کی سالمیت سے کھیل رہے ہیں۔
Load Next Story