امیونوکیمسٹری جدید ہیسٹو پیتھالوجی میں معاون ہےڈاکٹر نوین
طبی تعلیم میں صرف تبدیلی ہی مستقل ہے،لیاقت نیشنل اسپتال میں ورکشاپ سے خطاب
طبی تعلیم میں صرف تبدیلی ہی مستقل ہے،لیاقت نیشنل اسپتال میں ورکشاپ سے خطاب. فوٹو: فائل
ABU DABHI:
لیاقت نیشنل اسپتال اینڈ میڈیکل کالج کراچی کے زیر اہتمام ہیسٹو پیتھالوجی میں امیونوکیمسٹری پر ورکشاپ کا انعقادکیاگیا، ورکشاپ سے پروفیسر ڈاکٹر شاہد پرویز ہیسٹو پیتھالوجی اینڈکیٹا لوجی سوسائٹی آف پاکستان اور لیاقت نیشنل اسپتال شعبہ ہیسٹو پیتھالوجی کی سربراہ ڈاکٹر نوین فریدی نے خطاب میں کہاکہ امیونوکیمسٹری دنیا میں جدید ہیسٹو پیتھا لوجی میں بہت معاون ہے۔
اس تکنیک سے مختلف اقسام کے خلیات کی خورد بین میں باآسانی تفریق کی جاسکتی ہے ،یہ شعبہ طب میں انقلابی ایجاد ہے اس کے ذریعے تشخیص اور علاج کی پیش گوئی میں بھی معانت ہوئی ہے ،پروفیسر ڈاکٹر شاہد پرویز اور نوین فریدی نے ورکشاپ کے شرکا کو ہیسٹو پیتھالوجی کے چیدہ چیدہ نکات سے آگاہ کیا اور شرکائے ورکشاپ کو خود یہ ٹیسٹ کرنے کا موقع بھی فراہم کیا۔
ورکشاپ میں ملک کے ممتاز ہیسٹو پیتھا لوجسٹ کے علاوہ طلبہ و طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی ورکشاپ سے خطاب میں لیاقت نیشنل اسپتال شعبہ ہیسٹو پیتھا لوجی کی سربراہ ڈاکٹر نوین فریدی نے کہاکہ لیاقت نیشنل اسپتال جد ید طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ امراض کی تشخیص اور علاج کے ساتھ امراض سے بچائو اور احتیاطی تدابیر سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔