مسئلہ کشمیر کا حل افغانستان میں استحکام کی کنجی ہے میر واعظ
شملہ اور آگرہ جیسے معاہدے کامیاب نہیں ہوئے تو آئندہ بھی دوطرفہ مذاکرات سے مسئلے کا حل ناممکن ہے، پریس کانفرنس سے خطاب.
شملہ اور آگرہ جیسے معاہدے کامیاب نہیں ہوئے تو آئندہ بھی دوطرفہ مذاکرات سے مسئلے کا حل ناممکن ہے، پریس کانفرنس سے خطاب۔ فوٹو: اے پی پی/فائل
حریت کانفرنس( ع) کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے افغانستان کی صورت حال کو مسئلہ کشمیر سے منسلک کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر صورت حال اور مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔
جب تک اس مسئلے کو حل نہیں کیا جاتا افغانستان میں مشکلات بڑھتی رہیں گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دورہ پاکستان کے حوالے سے حریت ہیڈ کوارٹر راج باغ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میر واعظ نے ایک بار پھر اپنے موقف کو دوہرایا کہ جنوبی ایشیاء کے سب سے اہم اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ کشمیر کا حل وقت کی ضرورت ہے اور یہ مسئلہ کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دو طرفہ مذاکرات ہمیشہ بے معنی ثابت ہوئے ہیں، شملہ اور آگرہ جیسے معاہدوں کی ناکامی تاریخی ثبوت ہے ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے حالیہ بیان میں واضح کیا ہے کہ امریکہ کی خارجہ پالیسی میں جنوبی ایشیاء کو سب سے زیادہ فوکس کیا جائیگا جو اس بات کا اشارہ ہے کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے۔ اس موقع پر میر واعظ نے آج ریاست بھر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا۔ میر واعظ عمر فاروق اور بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کے خلاف آج(پیر کو) مکمل ہڑتال کی کال دی ہے ۔ جمعہ کوفوجیوں کی فائرنگ میں پندرہ افراد زخمی ہو گئے تھے۔