سندھ کے نوجوان پاک بحریہ میںشمولیت اختیارکریںکمانڈرآفتاب
نیول چیف کی ہدایت پر پسماندہ اور ساحلی علاقوںکے نوجوانوںکو ترجیح دی جا رہی ہے

KARACHI:
چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد آصف سندھیلا کی ہدایات پر سندھ بالخصوص پسماندہ اور ساحلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوںکو تمام اضلاع میں یونین کونسل سطح پرگشتی ٹیمیں تشکیل دیکر پاکستان نیوی میں بھرتی کیا جا رہا ہے۔یہ بات پاکستال نیوی بھرتی مرکز شہید بینظیرآبادکے کمانڈر آفتاب احمد باجوہ نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ٹھٹھہ میں پاکستان نیوی میں بھرتی کیلیے آنے والے امیدواروں سے انٹرویو لینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انھوں نے کہا کہ چیف آف نیول اسٹاف پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کو نیوی میں بھرتی کرکے انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کررہے ہیں تاکہ وہ ملک و قوم کی خدمت کرکے اس کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔انھوں نے بتایا کہ پاکستان نیوی کی گشتی ٹیمیں یونین کونسل سطح پر ہر 4ماہ بعد پاکستان نیوی میں مختلف اسامیوں پر بھرتی کر رہی ہیں۔
انھوں نے سندھی نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ پاکستان نیوی میں زیادہ سے زیادہ بھرتی ہوکر سچے پاکستانی ہونیکا ثبوت دیں اور اپنا مستقبل روشن کریں۔ اس موقع پرکمانڈر آفتاب احمد باجوہ نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ٹھٹھہ کے ہیڈ ماسٹر محمد بخش بہرانی کو بہتر تعاون پر ایک یادگار شیلڈ بھی پیش کی۔