14جنوری کو جھرلو پارلیمنٹ معطل ہوجائے گی طاہر القادری
نگراں وزیراعظم وہی ہو گا جسے عوام کی پارلیمنٹ چاہے گی، مجھے کوئی عہدہ نہیں چاہیے، عالمی ورکرز کنونشن سے خطاب
اقتدار میں کسی کو پیسے کے بل بوتے پر نہیں آنے دینگے، فورسز لانگ مارچ روکنے کا حکم ماننے کے بجائے ہمیں سیکیورٹی دیں۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل
تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کا امیدوار نہیں ہوں لیکن کسی کو اپنا ایجنڈہ سبوتاژ کرنے کی اجازت بھی نہیں دونگا۔
دو پارٹیوں کو نگراں وزیراعظم کیلیے مک مکائو نہیں کرنے دونگا' 14جنوری کو 40لاکھ لوگوں کی عوامی پارلیمنٹ کے بعد ''جھرلو پارلیمنٹ'' ہمیشہ کیلئے معطل ہو جائیگی اور نگران وزیراعظم وہی ہو گا جسکو عوام کی پارلیمنٹ چاہے گی' 14جنوری قوم کیلئے نجات کا دن ثابت ہو گا، کسی ملک اور ایجنسی کے فنڈ نہیں گنبد خضریٰ کی نگاہ کرم کا حریص ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں عالمی ورکرز کنونشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ 23دسمبر کے میرے اعلانات کی مخالفت میڈیا پر وہ لوگ کر رہے ہیں جنھوں نے میڈیا کو خرید رکھا ہے، اب کوئی دو جماعتیں فیصلے نہیں کر سکیں گی، 14جنوری کو نو اینڈ نیور ہو گا، اب اقتدار کے ایوانوں میں پیسے اور طاقت کے بل بوتے پر کسی کو داخل نہیں ہونے دینگے، ملک کے وسائل چند شہزادوں نہیں بلکہ 18کروڑ عوام کیلئے ہونگے، جس ملک میں لوگ فاقہ کشی کے باعث خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوں وہاں ایوان صدر، ایوان وزیراعظم، گورنر، وزرائے اعلیٰ ہائوسز اور عیاشی کا نظام زیب نہیں دیتا، اب عوام اس ملک سے چند عیاش خاندانوں کا قلع قمع کر دینگے۔
آئی این پی کے مطابق انکا کہنا تھا کہ میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے کہتا ہوں کہ وہ لانگ مارچ کو روکنے کیلیے اگر حکومت ان کو احکام دے تو ان پر عملدرآمد نہ کریں بلکہ شرکاء کو سکیورٹی دیں اور ایسا کرنا ریاست کی نافرمانی نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا زندہ باد ہے اسکی جرات اور حب الوطنی قابل ستائش ہے جس پر کارکنوں نے کھڑے ہو کر میڈیا کو سلام پیش کیا۔ این این آئی کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے وفد نے ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کر کے پارٹی سربراہ پرویز مشرف کا پیغام پہنچایا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے وفد کو مارچ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔