ہم نے پاکستان کے ٹوٹتے ہوئے گھرکو بچایا قمرزمان کائرہ

دہشتگردی ورثے میں ملی، فوجیوں کووردی پہن کر بازار میں جانے کی اجازت نہیں تھی

شہبازشریف مائیک گرا کر بھٹو نہیں بن سکتے، پنجاب میںکرپشن عروج پر ہے۔ فوٹو: فائل

آسمانوں سے فرشتوں نے آکر ملک کے حالات ٹھیک نہیں کرنے، آئو عہدکریں کہ حقدار کو اس کا حق دیں گے، ملک کے حالات کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہم نے پاکستان کے اس ٹوٹتے ہوئے گھر کو بچایا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے دیوان کوٹ بیکنانوالہ میں سوئی گیس کی فراہمی کی افتتاحی تقریب کے اجتماع سے خطاب اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ جب اقتدار ملا تو مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن، دہشت گردی ہمیں ورثہ میں ملی، دہشت گرد پاکستان کا جھنڈا اتار رہے تھے ، فوجیوں کو وردی پہن کر لالہ موسیٰ، کھاریاں اور ڈنگہ کے بازار میں جانے کی اجازت نہیں تھی، دھماکے اب بھی ہو رہے ہیں مگر اب دہشت گردوں کے پاس پناہ گاہیں نہیں ہیں.




ہماری پہلی حکومت ہے جس نے امریکا کی سپلائی بند کی، آصف زرداری پہلے صدر ہیں جنھوں نے اپنے اختیار پر قبضہ نہیں کیا، بھٹو بننے کے لیے قبرستان آباد کرنے پڑتے ہیں، قربانی دینی پڑتی ہے، شہباز شریف مائیک گرا کر بھٹو نہیں بن سکتے، پنجاب میں کرپشن عروج پر ہے۔ ہم سے پہلے بھی 12/12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، ہڑتالیں ہوتی تھیں، پاکستان کے اندر ہر سال 1500سے1600 میگا واٹ بجلی چاہیے، 6500 میگا واٹ بجلی کی ڈیمانڈ ہوتی ہے، 4500 میگا واٹ بجلی شامل کی ہے، بہت سے ممالک سے ہماری حالت بہتر ہوئی ہے، مزید بہتری کی ضرورت ہے، میرے ذمے ایک روپے کی کرپشن ثابت کر دیں سیاست چھوڑ کر گھر چلے جائیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story