شام میں سرکاری فوج اور باغیوں میں لڑائی 68 افراد ہلاک

40شہری بھی مارے گئے، ایک دن میں 400افراد کا قتل عام کیا گیا ہے، خبرایجنسی کادعویٰ ، آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی

40شہری بھی مارے گئے، ایک دن میں 400افراد کا قتل عام کیا گیا ہے، خبرایجنسی کادعویٰ ، آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی فوٹو: رائٹرز

PASRUR:
شام میں سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی میں مزید 68افراد کو ہلا کردیا گیا۔

روس نے کہا ہے کہ صدر بشارالاسد اقتدار چھوڑنا نہیں چاہتے جب کہ اقوام متحدہ کے نمائندے لخدار براہیمی نے متنبہ کیا ہے کہ شام میں جنگی بحران دن بدن بدتر ہوتا جارہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لخداربراہیمی نے شام میں امن کیلیے منصوبہ بھی پیش کیا ہے اور کہا ہے عالمی برادری اس منصوبے کی حمایت کرے۔ تاہم انھوں نے اس منصوبے کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ ادھر روس نے اپنے شہریوں کونکالنے کیلیے شام کی طرف اپنا تیسرا بحری بیڑہ روانہ کیا ہے۔




ترک وزیراعظم طیب اردغان نے کہا ہے کہ بشارالاسد کے خلاف فتح اب ہونے ہی والی ہے۔ شام میں خانہ جنگی کے دوران اب تک 45ہزار افراد کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔ لڑائی کے دوران اتوار کو 68افراد ہلاک ہوئے جن میں 40شہری شامل تھے۔ آن لائن کے مطابق شام میں اتوار کو 400افراد کو سرکاری فوج نے قتل کیا ہے جو اب تک کی ایک روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں تاہم اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
Load Next Story