شہردہشت گردوں اوربھتہ خوروںکے رحم وکرم پرہےمحنتی
ٹارگٹ کلنگ اوربھتہ خوری کیخلاف سیاسی اورمذہبی جماعتیںمتحدہوجائیں
ٹارگٹ کلنگ اوربھتہ خوری کیخلاف سیاسی اورمذہبی جماعتیںمتحدہوجائیں، فوٹو فائل
WASHINGTON:
جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ کراچی میں قتل و غارت گری کا بازار گرم کرنے والوںکو حکومتی سرپرستی حاصل ہے اگرسانحہ 12مئی کے قاتلوں کوگرفتارکرلیا جاتا تو آج شہر مقتل گاہ کا منظر پیش نہیں کررہا ہوتا حکومت جماعت اسلامی کے کارکن عبدالرشید فاروقی کے قاتلوںکوگرفتارکرے ،
سپریم کورٹ کراچی کے حالات کا ایک بار پھر ازسر نو نوٹس لے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیوکراچی میں دہشتگردوںکے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے جماعت اسلامی کے رہنما عبدالرشید فاروقی کے قاتلوںکی عدم گرفتاری کے خلاف اکبری مسجدکالا اسکول نارتھ کراچی میں ہونیوالے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،مظاہرے سے جماعت اسلامی کراچی کے جنرل سیکریٹری نسیم صدیقی،ضلع وسطی اورنارتھ کراچی زون کے امرانے بھی خطاب کیا،محمد حسین محنتی نے کہاکہ کراچی میںگذشتہ25سالوں سے آگ اورخون کا کھیل کھیلا جارہا ہے،
کسی کی جان و مال کو تحفظ حاصل نہیں ہے،عوام مکمل طور پردہشتگردوں اوربھتہ خوروںکے رحم وکرم پر ہیں،کوئی عوام کا پرسان حال نہیں،انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی تمام مذہبی اورسیاسی جماعتوںکو دعوت دیتی ہے کہ وہ ٹارگٹ کلنگ اوربھتہ خوری کیخلاف متحد ہوجائیں، انھوں نے کہاکہ جو حکومت شہریوںکے جان ومال کو تحفظ فراہم نہ کرسکے،اسے مستعفی ہوجانا چاہیے۔