ہائیکورٹ نے پولیس افسر سے مغوی شہری سے متعلق رپورٹ طلب کر لی
مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے طاہر عثمان کو ہلاک کردیا گیا ہے
مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے طاہر عثمان کو ہلاک کردیا گیا ہے .فوٹو ایکسپریس
KARACHI:
سندھ ہائیکورٹ نے مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا شہری کی بازیابی کیلیے ایس ایچ او سہراب گوٹھ کو تحقیقات کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے،جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مسمات فاطمہ کی آئینی درخواست کی سماعت کی، درخواست گزارکے مطابق اس کے بیٹے توقیرکو 14مئی کو مسلح افراد نے اغوا کیا تھا
جس کی اطلاع پولیس کو دیدی گئی تھی، عدالت کو بتایا گیا کہ مسمات فاطمہ انتہائی ضعیف ہے وہ عدالت نہیں آسکی،اس لیے سماجی کارکن سے رابطہ کیا،سماجی کارکن اقبال کاظمی نے فیس بک پر مسلح افرادکو تنبیہ کی کہ وہ فاطمہ کے بیٹے کو رہا کردیں ورنہ قانونی کارروائی کی جائے گی، اس کے نتیجے میں مسلح افراد نے18سالہ توقیر عثمان کو ہلاک کردیا،اقبال کاظمی کے مطابق اسے ایس ایچ او ٹیپوسلطان نے اطلاع دی کہ طاہر عثمان کو انتہائی سفاکی سے ہلاک کردیا گیا ہے،
ایس ایچ او سہراب گوٹھ نے عدالت کو بتایا کہ توقیر تاحال بازیاب نہیں ہوسکا اورنہ ہی اس کے بارے میں کچھ علم ہے اس لیے مزید مہلت دی جائے،فاضل بینچ نے آئندہ سماعت پر پیشرفت سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ، فاضل بینچ نے عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کو اظہاروجوہ کا نوٹس جاری کردیا ہے،
فاضل بینچ میر فیاض احمد تالپور کی آئینی درخواست کی سماعت کررہا تھا، درخواست گزار کے مطابق وہ جیل میں قید کی مدت مکمل کرچکا ہے ، اس درخواست پر عدالت نے گذشتہ سماعت کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایت کی تھی کہ وہ جیل رول سمیت متعلقہ ریکارڈ عدالت میں پیش کرے لیکن ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ اس ہدایت پر عمل کرنے میں ناکام رہے ،
دریں اثنا ایکسپورٹ پراسیسنگ زون ( ای پی زیڈ) میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں کوچیلنج کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے ، درخواست میں مسلم لیگ(ق)کے رہنماطارق حسن کی بحیثیت چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زون(ای پی زیڈ)تقرری کو فریق بنایا گیا ہے ،
جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے چیئرمین،وائس چیئرمین، جنرل منیجر اور دیگر کی تقرریوں کے خلاف دائر درخواست پروفاقی وزارت تجارت،وفاقی سیکریٹری کیبنٹ اور چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو 6اگست کیلیے نوٹس جاری کرتے ہوئے کمنٹس طلب کرلیے ہیں۔