بنگلہ دیش میں سعودی سفارتكار كے قتل میں ملوث 5افراد كو سزائے موت

جج كی جانب سے سزائے موت كا فیصلہ سنائے جانے كے موقع پر4 ملزمان عدالت میں موجوتھے جب كہ پانچواں ملزم مفرور ہے.

سعودی سفارت کار کورواں سال مارچ میں ڈھاكا كے علاقے گلشن میں واقع ان كے گھر كے باہرفائرنگ كركے ہلاک كردیا گیا تھا، فوٹو: فائل

MOHMAND AGENCY:

بنگلہ دیش كی عدالت نے سعودی سفارتكار كو قتل كرنے كے الزام میں 5 افراد كو سزائے موت كا حكم سنا دیا۔



پولیس حکام مطابق ملزمان پر دارالحكومت ڈھاكا میں سعودی سفارتكار كو قتل كرنے كا الزام تھا، 45سال کے سعودی شہری خلاف العلی سعودی سفارتخانے میں شہری معاملات كے سربراہ تھے اورانہیں رواں سال مارچ میں ڈھاكا شہر كے علاقے گلشن میں واقع ان كے گھر كے باہر اس وقت فائرنگ كركے ہلاک كردیا گیا جب وہ رات كے وقت چہل قدمی كر رہے تھے، فائرنگ سے زخمی سعودی سفارتكار كو فوری طورپر اسپتال منتقل كیا گیا تھا جہاں وہ 3گھنٹے تک زندگی اورموت كی كشمكش میں رہنے كے بعد زخموں كی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے.


جج كی جانب سے سزائے موت كا فیصلہ سنائے جانے كے موقع پر4 ملزمان عدالت میں موجوتھے جب كہ پانچواں ملزم مفرور ہے اوراسے اس كی غیر حاضری میں سزا سنائی گئی، قبل ازیں پولیس نے سعودی سفارتكار كے قتل كو راہزنی كے نتیجے میں ہلاكت قراردیتے ہوئے اس كے الزام میں 4مبینہ راہزنوں كو علاقے سے گرفتاركرلیا تھا۔

Load Next Story