فلم ’’ریس ٹو‘‘ ریلیز ہونے کے بعد تہلکہ مچادیگی دیپکا
سیف کے ساتھ کام کر کے مجھے بہت لطف آتا ہے، بالی وڈ اداکارہ
میں نے کبھی بھی اپنے منہ سے یہ نہیں کہا کہ میں ایک بڑی اداکارہ ہوں، دیپکا پڈوکون فوٹو : فائل
بالی وڈ اسٹار دیپکا پڈوکون نے کہا ہے کہ میں کسی ساتھی فنکارہ سے مقابلے کی حامی نہیں ہوں بلکہ اپنے کام پر یقین رکھتی ہوں میں ایک ایتھلیٹ ہوں اور مقابلے کی دوڑ کرنا جانتی ہوں۔
ایک انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ ان کے والد پرکاش پڈوکون بھارت کے قومی بیڈ منٹن چیمپئن تھے جنھیں آل انگلینڈ بیڈ منٹن چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز بھی حاصل تھا دیپکا کا کہنا تھا کہ ان کی نئی آنیوالی فلم ''ریس ٹو'' ریلیز ہونے کے بعد تہلکہ مچادے گی ،جس میں ان کے ساتھ سیف علی خان نے بطور ہیرو کام کیا ہے۔
سیف کے ساتھ کام کر کے مجھے بہت لطف آتا ہے اور اس وقت وہ فلموں کی کامیابی کی ضمانت بنے ہوئے ہیں 26 سالہ دیپکا پڈوکون نے کہا کہ فلم بین کسی بھی فلم یا فنکار کی اداکاری پر ردعمل ظاہر کر کے یہ تاثر دے رہے ہیں کہ انھیں کس حد تک کامیابی حاصل ہوتی ہے اس طرح میں فلم بینوں کو بہترین جج قرار دیتی ہوں میں نے کبھی بھی اپنے منہ سے یہ نہیں کہا کہ میں ایک بڑی اداکارہ ہوں بلکہ لوگ خود ہی ہماری اداکاری کو پسند یا ناپسند کرنے کا جواب اپنے ردعمل کے ذریعے دے دیتے ہیں۔