ارشد وارثی اور انوشکا نئی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے
فلم کی شوٹنگ فروری میں شروع ہوگی
فلم کی شوٹنگ فروری میں شروع ہوگی۔ فوٹو : فائل
بالی وڈ اداکار ارشد وارثی اب نئی آنیوالی فلم میں انوشکا شرما اور عامر خان کے ساتھ جلوہ گر ہونگے۔
ارشد وارثی نے سنجے دت جیسے عظیم آرٹسٹ کے مقابل یادگار کردار ادا کیے وہ راجکمار ہریانی کی آیندہ فلم میں عامر خان انوشکا شرما اور شیشن سنگھ راجپوت کے ہمراہ کردار ادا کرینگے۔ فلم کی شوٹنگ فروری میں شروع ہوگی اس سے قبل ہریانی نے مودھون اور شرمین جونسی سے بھی معاہدے کرلیے ہیں معلوم ہوا ہے کہ اس فلم میں ارشد وارثی ایک انتہائی دلچسپ رول ادا کر رہے ہیں جو صرف وہی یہ کردار کر سکتے ہیں فلمی ناظرین ان کے کرداروں کو ازحد پسند کرتے ہیں کہ ہیرو کو فراموش کردیتے ہیں فلم کی کہانی کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ ایک طنزیہ کامیڈی ہوگی۔