نیو ائیر نائٹ حیدرآباد میں شراب کی کھلے عام فروخت
ہلہ گلہ ہونے سے روکنے کے لیے پیر کو تمام وائین شاپس کو بند رکھا گیا
حیدرآباد میں مزکورہ وائین شاپ سے مسلمان بھی نہایت آرام سے شراب خرید سکتے ہیں۔ فوٹو : اے پی پی
حیدرآباد میں نیو ائیر نائٹ سے پہلے پیر کو تمام وائین شاپس بند رہیں لیکن اس کے باوجود نیو ائیر نائٹ پر شراب وافر مقدار میں فروخت ہوتی رہی۔
شراب پی کر نیو ائیر کا جشن منانے کے شوقین نیو ائیر نائٹ سے پہلے جب شراب خریدنے پنو راما سینٹر کے سامنے، کینٹ تھانے کی حد بلیئر اسپتال کے قریب، جی او آر تھانے کی حد میں ٹھنڈی سڑک ایگریکلچرل کمپلیکس، قاسم آباد تھانے کی حد میں قاسم آباد مین روڈ اور ایک سنہری بک ڈپو کے قریب، مارکیٹ تھانے کی حدود میں اے ون چوک ہیرآباد اور ہالاناکا بکرا منڈی، فورٹ تھانے کی حد کرسچئین کالونی میں واقع دکان پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ مزکورہ وائن شاپس کو نیو ائیر نائٹ پر ہلہ گلہ ہونے سے روکنے کیلیے پیر کو پولیس احکامات کے تحت بند رکھا گیا عام طور پر یہ وائن شاپس جمعہ کو بند ہوتی ہیں ۔
جس پر شوقین افراد کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ذرائع کا کہنا تھا کہ من چلوں کی مایوسی اُس وقت دور ہو گئی جب انہیں وائن شاپس پر ملنے والی مخلتف برانڈ کی شراب اور بیئر بلیک میں ڈبل قیمت میں وہاں قریب ہی کھلے عام فروخت ہوتی ہوئی مل گئی۔ وائن شاپس پر عام دنوں میں وسکی کی بڑی بوتل آٹھ سو روپے، پوائنٹ چار سو اور نیب 2 سو روپے میں فروخت کی جاتی ہے لیکن ہپی نیوائیر نائٹ کی خوشی، من چلوں کو ڈبل قیمت میں ملی۔
اس سلسلے میں روزانہ شراب نوشی کرنے والے ایک شہری نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ شہرکے تمام وائن شاپس کا اسٹاف، خود ہی ایک روز قبل اپنے تمام گاہکوں کو بتاتا رہا تھا کہ پیر کے روز شاپس بند رہیں گی اس لیے نیو ائیر نائٹ کا اسٹاک بھی خرید لیں۔ وائن شاپس کے اسٹاف کے مہربانی سے نہ صرف روزانہ کے گاہکوں نے پیر اور منگل کی درمیانی شب جشن منانے کیلیے اسٹاک خریدا بلکہ بعض نے تو اتنی بڑی مقدار خریدی کہ وہ مختلف گلی کوچوں میں فروخت کی جاتی رہی اور متعلقہ پولیس کے علم میں تھا کہ کون، کہاں کھڑا ہو کر کتنے کی شراب کتنی مقدار میں فروخت کر رہا ہے۔ واضع رہے کہ حیدرآباد میں مزکورہ وائین شاپ سے مسلمان بھی نہایت آرام سے شراب خرید سکتے ہیں ۔