غریب عوام کے حقوق کا تحفظ پی پی کا منشور ہے مہیش کمار

انتخابات میں تھرپارکر کے عوام کو ووٹ ڈالنے کی آزادی ہوگی، ٹھپہ سسٹم نہیں چلے گا

ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں عوام کے حقوق پر توجہ دی ہے۔ فوٹو : فائل

غریب کے حقوق کا تحفظ کرنا پیپلز پارٹی کا منشور ہے،تھر پارکر کی عوام کو عزت اور وقار کے لیے جمہوریت مضبوط بنانا ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے ایم این اے اور ضلعی صدر تھر پارکر ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے بجیربرادری کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں عوام کے حقوق پر توجہ دی ہے۔





تھرپارکر کے عوام کو آئندہ الیکشن میں جمہوری انداز میں موقع دیں گے کہ وہ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں، وہ وقت گزر چکا ہے کہ ظلم و جبر سے ٹھپے لگا کر ووٹ ڈالے جائیں، انھوں نے کہا کہ بجیر برادری نے پیپلز پارٹی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، شمولیت کرنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، تقریب سے فقیر شیر محمد، اکبر علی بجیر، ایڈووکیٹ جاوید علی، چندر شرما نے بھی خطاب کیا ،اس موقعے پر چھاچھروکی بجیر برادری کے 10 دیہاتوں کے 100سے زیادہ معززین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
Load Next Story