سیہون میں آلودہ پانی کی فراہمی جاری امراض پھیلنے کا خدشہ
دریائے سندھ سے صاف پانی کی فراہمی کی اسکیم نامکمل، رقم ہڑپ کرلی گئی، فلٹر پلانٹ بھی ناکارہ، شہریوں کا احتجاج
شہریوں نے اپیل کی ہے کہ پینے کے لیے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ فوٹو: رائٹرز/فائل
سیہون کو منچھر جھیل کے گندے پانی کی فراہمی جاری، وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا خدشہ، جے ٹی اسکیم مکمل نہ ہونے کی وجہ سے شہری دریائے سندھ کے صاف پانی سے محروم،جے ٹی اسکیم کاغذات میں مکمل، رقوم ہڑپ کرلی گئی، شہر میں نصب کیے گئے آر او فلٹر پلانٹ بھی ناکارہ ہوگئے۔
فلٹر پلانٹس کا سامان چوری، شہری پینے کے صاف پانی کے لیے پریشان۔ تفصیلات کے مطابق سیہون کے شہریوں کو منچھر جھیل کے گندے پانی کی فراہمی مسلسل جاری ہے، صحت کے لیے نقصان دہ پانی کی فراہمی کی وجہ سے خارش سمیت دیگر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔ شہریوں کو سندھ سے صاف پانی کی فراہمی کے لیے جے ٹی اسکیم کے نام پر منصوبہ بنایا گیا تھا جوکئی برس گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہوسکا جس کے باعث مکینوں کو صاف پانی نہیں مل رہا جبکہ اس اسکیم کو کاغذات میں مکمل دکھایا گیا ہے اور رقوم افسران ہڑپ کرگئے ہیں۔
علاوہ ازیں شہر میں نصب آر او فلٹر پلانٹ بھی ناکارہ بن گئے۔ شہریوں نے اپیل کی ہے کہ پینے کے لیے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور جے ٹی اسکیم کی ہڑپ کی گئی رقوم کی انکوائری کی جائے۔