قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ملتان کیخلاف اسلام آباد71 رنز سے کامیاب
کراچی بلوز کے کاری وار سے کوئٹہ نے خود کو بچالیا۔
ایبٹ آباد سے بے نتیجہ میچ میں حیدر آباد کے رضوان کی سنچری۔ فوٹو فائل
قائداعظم ٹرافی پہلے رائونڈ کے آخری روز کراچی بلوز کے کاری وار سے کوئٹہ نے خود کو بچالیا، دلچسپ مقابلے کے بعد میچ ڈرا ہوگیا۔
ایبٹ آباد سے بے نتیجہ میچ میں حیدر آباد کے رضوان احمد نے ناقابل شکست سنچری جڑی۔ ایک ایک اننگز پر مشتمل میچ میں اسلام آباد نے ملتان کو 71 رنز سے پچھاڑ دیا، ظہور الہٰی اسٹیڈیم گجرات پرصرف آخری روز ہی کھیل ممکن ہوسکا، فیصل آباد اور بہاولپور کے میچ کا آخری روز موسم کی ندر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے این بی پی اسٹیڈیم میں کراچی بلوز کی فتح کیلیے بھرپور کوششوں کے باوجود کوئٹہ میچ ڈرا کرنے میں کامیاب رہا۔
212 رنز 7 وکٹوں سے چوتھے روز کے کھیل کا آغاز کرنے والی کوئٹہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 242 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، تیمور علی 76 رنز پر آئوٹ ہوئے، اعظم حسین نے 5 اور مصباح خان نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں کراچی بلوز نے دوسری اننگز 14 رنز ایک وکٹ پر ڈیکلیئرڈ کرکے کوئٹہ کو فتح کیلیے 275 رنز کا ہدف دیا، میزبان اٹیک نے فتح کیلیے مہمان سائیڈ کو جلد سے جلد آئوٹ کرنے کی پوری کوشش کی مگر کوئٹہ کے بیٹسمینوں نے ہدف حاصل کرنے کی غلطی کرنے کے بجائے میچ بچانے کو ترجیح دی اور یوں اس نے تین وکٹوں پر 127 رنز بنائے تھے کہ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم کردیا گیا، علی اسد نے 63 رنز اسکور کیے۔
حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم پر حیدر آباد اور ایبٹ آباد کا میچ بھی ڈرا ہوگیا، میزبان سائیڈ کو فتح کیلیے 334 رنز کا ہدف ملا جبکہ اس کے پاس کھیلنے کے لیے پورا دن موجود تھا اس کے باوجود حیدرآباد نے بھی ہدف کے تعاقب میں تیزی دکھانے کا خطرہ مول نہیں لیا اور دن کے اختتام تک 4 وکٹوں پر 225 رنز ہی بنائے، رضوان احمد نے ناقابل شکست 100 رنز بنائے، میر علی 63 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ اسلام آباد نے ڈائمنڈ کرکٹ کلب پر کھیلے گئے گریڈ ٹو کے مقابلے میں ملتان کو 71 رنز سے شکست دے دی، دونوں ٹیموں کی پہلی اننگز موسم کی نذر ہوگئی تھیں۔
تاہم دوسری باری میں اسلام آباد کی ٹیم نے ملتان کو فتح کیلیے 210 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں آخری روز ملتان کی پوری ٹیم 138 رنز پر آئوٹ ہوگئی، رضوان حیدر 52 کے سوا کوئی بھی بیٹسمین مزاحمت نہیں کرپایا، شہزاد اعظم نے 5 جبکہ افتخار انجم اور نصراللہ خان نے دودو وکٹیں لیں۔ گجرات کے ظہو الہٰی اسٹیڈیم میں سیالکوٹ اور لاہور راوی کا مقابلہ بھی ڈرا ہوگیا، اس میچ کے ابتدائی تینوں روز موسم کی نذرہوئے تاہم آخری روز جب کنڈیشنز کھیلنے کی قابل ہوئیں تو سیالکوٹ نے ایک وکٹ پر 117 رنز بناکر اننگز ڈیکلیئرڈ کردی، نوید سرور 50 پر ناٹ آئوٹ رہے۔
ماجد جہانگیر نے 36 رنز بنائے، اس طرح لاہور راوی کو فتح کیلیے 118 رنز کا ہدف ملا مگر اس نے گیارہ اوورز میں ایک وکٹ پر 28 رنز بنائے تھے کہ میچ ختم قرار دے دیا گیا، عرفان حیدر 23 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم پر میزبان سائیڈ اور بہاولپور کے درمیان چوتھے روز کا کھیل موسم کی وجہ سے ممکن ہی نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے یہ میچ بھی ڈرا ہوگیا۔