نارتھ ناظم آباد ٹریفک حادثے میں لڑکی ہلاک مشتعل افراد نے سوزوکی جلا دی
گلشن اقبال میں سڑک پر چلتے ہوئے رکشے کا ڈرائیور دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا.
حادثے میں 19سالہ لڑکی ہلاک ہو گئی جبکہ ٹریفک حادثے کا ذمے دار سوزوکی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ فوٹو: فائل
نارتھ ناظم آباد میں ٹریفک حادثے میں نوجوان لڑکی ہلاک جبکہ مشتعل افراد لنڈا کے کپڑوں سے لدی سوزوکی کو نذر آتش کردیا۔
گلشن اقبال میں سڑک پر چلتے ہوئے رکشے کا ڈرائیور دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا،رکشا فٹ پاتھ پر چڑھ گیا ، تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے سخی حسن چورنگی 2-K بس اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 19سالہ لڑکی ہلاک ہو گئی جبکہ ٹریفک حادثے کا ذمے دار سوزوکی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔
حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل ہجوم نے لنڈا کے کپڑوں سے لدی سوزوکی KE-6879کو نذر آتش کردیا تاہم فائر بریگیڈ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر مکمل جلنے سے بچا لیا، ایس ایچ او تھا نہ شارع نور جہاں نثار لودھی نے بتایا کہ ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والی لڑکی کی شناخت 19سالہ رمشا دختر محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔
متوفیہ اورنگی ٹائون معراج النبی کالونی کی رہائشی تھی ، انھوں نے بتا یا کہ متوفیہ رمشا کو سڑک عبور کرتے ہوئے بس اور سوزوکی نے ٹکر ماری تھی۔
جس پر موجود مشتعل ہجوم نے سوزکی کو نذر آتش کردیا تاہم پولیس اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر سوزوکی کو مکمل جلنے سے بچایا ، ادھر گلشن اقبال موتی محل کے قریب راشد منہاس روڈ پر چلتے ہوئے رکشہ کا ڈرائیور40 سالہ انیس ولد مصطفیٰ پر اسرار طور پر ہلاک ہو گیا جبکہ رکشہ چلتے ہوئے فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے رکشہ ڈرائیور رکشہ سے نکل کر سڑک پر گر گیا۔