دنیا بھر میں سال 2013 کا شاندار استقبال منچلے سڑکوں پر نکل آئے
کراچی اور حیدرآباد میں ہوائی فائرنگ، فلپائن میں آتشبازی سے زخمیوں کی تعداد 186 ہو گئی
نئے سال2013 کے آغاز پر آسٹریلیا کے سڈنی ہاربر برج پر آتشبازی کا دلکش مظاہرہ کیا جارہا ہے، کشتیوں پر سوار لوگ اس منظر کا نظارہ کررہے ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں نئے عیسوی سال 2013 کا شاندار استقبال کیاگیا، اس موقع پر جشن منایا گیا۔
آتش بازی کی گئی اور عمارتوں پر چراغاں کیا گیا، منچلے سڑکوں پر نکل آئے، انھوں نے بھنگڑے ڈالے اور کئی شہروں میں بدترین ٹریفک جام رہا جبکہ مسلم ممالک میں نمازعشا کے بعد خصوصی دعائیں کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سال 2012 کو الوداع اور نئے عیسوی سال 2013 کا استقبال کرنے کیلیے دنیا کے مختلف ممالک میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ نئے سال کی آمد کا جشن سب سے پہلے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں منایا گیا جبکہ جنوبی امریکا میں سب سے آخر میں سال نو کا جشن منایا جائیگا۔ پاکستان کے دارالحکومت اسلام اباد میں شہریوںنے پٹرول پمپوں پر پٹرول کے حصول کیلیے انتظارہی انتظار میں نیوائرنائٹ منائی، دنیا بھر کے لوگ نئے سال کو اپنے اپنے انداز سے خوش آمدید کہنے میں مصروف رہے۔
لوگوں نے نئے سال کی آمد کے لیے رات کے لمحات کو خوشگوار یادوں کے ساتھ الوداع کہہ کر نئے سال کی سحر کو خوش آمدید کہا۔ کراچی میں متعدد ہوٹلز و ریسٹورنٹس بند کر دیے گئے جبکہ کئی علاقوں میں کرفیو جیسی صورتحال رہی۔ رات بارہ بجے ہوائی فائرنگ سے شہر گونج اٹھا، ساحلوں پر نوجوانوں کا رش رہا۔کراچی میں پولیس کے بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود سال نو کی آمد پر رات 12 بجتے ہی شہر شدید فائرنگ اور پٹاخوں کے دھماکوں سے گونجتا رہا ، پولیس خاموش تماشائی بنی رہی، شہر بھر میں کھلے عام سڑکوں اور گھروں کی چھتوں پر اسلحے کی نمائش ہوتی رہی ، منچلے نوجوانوں کی ٹولیاں مختلف علاقوں میں نئے سال کی آمد پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے رہے اور ایک دوسرے کو گلے مل کر نئے سال کی مبارکباد دیتے رہے، پولیس کی اضافی نفری کو ریڈ زون سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں بھی تعینات کیا گیا تھا ۔
تاکہ سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاہم رات بارہ بجتے ہی ڈیفنس ، کلفٹن ، درخشاں ، بوٹ بیسن ، فریئر ، صدر ، رنچھوڑ لائن ، برنس روڈ ، گلشن اقبال ، گلستان جوہر ، عائشہ منزل ، لیاقت آباد ، تین ہٹی ، پی آئی بی کالونی ، طارق روڈ ، حسن اسکوائر ، فیڈرل بی ایریا ، نارتھ ناظم آباد ، ناظم آباد ، نارتھ کراچی ، ناگن چورنگی ، بفرزون ، نیو کراچی ، سرجانی ٹاؤن ، گڈاپ ، گلشن معمار ، سہراب گوٹھ ، پاک کالونی ، رضویہ سوسائٹی ، گلبہار ، لسبیلہ ، گارڈن ، سولجر بازار ، لائنز ایریا ، ایمپریس مارکیٹ ، شاہ فیصل کالونی ، ملیر ، لانڈھی ، کورنگی ، جعفر طیار سوسائٹی ، ملیر ہالٹ ، شیر شاہ ، لیاری ، لیمارکیٹ ، ماڑی پور ، کھارادر ، لائٹ ہاؤس ، محمود آباد ، بلوچ کالونی ، قیوم آباد اور ابراہیم حیدری سمیت دیگر علاقوں میں نئے سال کی آمد پر منچلے نوجوانوں کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی۔
جس میں ایک ہلاک متعدد افراد زخمی ہوگئے۔حیدرآباد میں بھی نیوائیر نائٹ کے موقع پر منچلے سڑکوں پر نکل آئے، بھنگڑ ے اور رقص کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا اس موقع پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی بھی کی گئی، فائرنگ کی زد میں آکر 10افراد زخمی ہوگئے۔ نوابشاہ، ٹنڈو حیدر، کنری، سانگھڑ، میرپورخاص، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہیار میں منچلوں نے شدید ہوائی فائرنگ کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔کوئٹہ میں بھی منچلوں نے نیوایئرنائٹ جوش وخروش کے ساتھ منائی۔ رات بارہ بجے ہی ہلہ گلا عروج پر پہنچ گیا شہر کے بعض علاقوں میں ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ نیو ایئر جشن کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ لاہور میں منچلے سڑکوں پر نکل آئے جبکہ شہر گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا۔ ادھر فلپائن میں سال نوکے آغاز سے پہلے ہی آتش بازی سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 186 ہو گئی۔