پاکستان اور چین کے درمیان ٹینک الخالد اول کی تیاری کا معاہدہ

ٹینک الخالد پاک چین تعاون سے90کی دہائی میں تیار اور 2001 میں متعارف کرایا گیا تھا

اسلام آباد، پاکستانی اور چینی افسران ٹینک الخالد اول کی بہتری کے معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں۔ فوٹو : فائل

پاکستان اور چین کے درمیان ٹینک الخالد اوّل کی تیاری کے منصوبے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

چینی کمپنی نورنکو اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے عہدیداروں نے وزارت دفاعی پیداوارمیں معاہدے پر دستخط کیے۔ قبل ازیں دونوں پاکستانی اور چینی کمپنیاں دفاعی نمائش اور آئیڈیاز 2012سیمینار کے مشترکہ انعقاد کا سنگ میل عبور کر چکی ہیں۔




ٹینک الخالد پاک چین تعاون سے 90کی دہائی میں تیار اور 2001 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ ٹینک الخالد اوّل کے استعداد کار میں جدت لائی جائے گی اور دونوں کمپنیاں ٹینک الخالد کی مشترکہ مارکیٹنگ بھی کریں گی ۔
Load Next Story