سیریز ہارنےکےبعداظہرعلی نے جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی بڑھک ماردی

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 22 جنوری 2017
آخری ون ڈے میں جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہوئے سیریز کا فتح کیساتھ اچھا اختتام کرنے کی پوری کوشش کرینگے،اظہر علی . فوٹو: فائل

آخری ون ڈے میں جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہوئے سیریز کا فتح کیساتھ اچھا اختتام کرنے کی پوری کوشش کرینگے،اظہر علی . فوٹو: فائل

سڈنی: سیریز ہارنے کے بعد اظہر علی نے ایڈیلیڈ میں جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی بڑھک ماردی۔

میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ سڈنی کی پچ پر 300کا ہدف بھی قابل حصول تھا لیکن فیلڈرز نے مواقع گنواکر بہتر زیادہ رنز بنوادیئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :کینگروز نے شاہینوں کے پَرکاٹ دیے

اظہر علی نے کہا کہ شرجیل خان نے اچھا آغاز بھی فراہم کردیا تھا لیکن طویل سفر وکٹیں گرنے کی وجہ سے دشوار ہوتا چلا گیا، آخری ون ڈے میں جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہوئے سیریز کا فتح کیساتھ اچھا اختتام کرنے کی پوری کوشش کرینگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔