پیپلزپارٹی اور ق لیگ کااتحادقائم رہے گاشجاعتپرویزالٰہی
ہماراایک رکن بھی نہیں ٹوٹا،وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ، چوہدری برادران سے ملاقات
ہماراایک رکن بھی نہیں ٹوٹا،وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ، چوہدری برادران سے ملاقات ۔ فائل فوٹو
لاہور:
پاکستان مسلم لیگ کے صدرسینیٹرچوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالٰہی سے وزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ نے ملاقات کی جس میںدونوں اتحادی جماعتوںکے درمیان تعلقات اورسندھ کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
چوہدری شجاعت اور پرویزالٰہی نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ اورپی پی پی کااتحادوقت گزرنے کے ساتھ مضبوط ہورہاہے اور آئندہ انتخابات میں دونوں جماعتیں سندھ میں اہم سیاسی کرداراداکریں گی۔پرویزالٰہی نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ ن لیگ کوآئندہ عام انتخابات میں سندھ میں حیران کن پسپائی اورنتائج کاسامناکرنا پڑے گا ۔
مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق پرویز الہی نے کہاکہ ق لیگ کاپیپلزپارٹی کے ساتھ اتحادقائم رہے گااورآئندہ الیکشن میں نوازشریف کوسندھ میں سرپرائزملیں گے۔قائم علیشاہ نے کہاکہ سند ھ میں مقامی حکومتوںکے انتخابات کرانے کیلیے ایم کیوایم کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں،نوازشریف اپنی سیاست کیلیے قوم پرستوں سمیت ہرایک سے رابطے کررہے ہیں،
ہماراایک رکن بھی نہیں ٹوٹا،وہ سندھ میںکوئی بریک تھروحاصل نہیں کرسکتے،صدرزرداری کی کامیاب سیاست کے باعث نوازشریف کوان لوگوں کے پاس جاناپڑرہاہے جن کی کوئی شناخت نہیںجوہمیشہ پاکستان کی وحدت اورآئین کیخلاف باتیں کرتے رہے اس سے نوازشریف کوکوئی کامیابی نہیں ملے گی۔