ویرات کوہلی آؤٹ آف فارم اوپنرز کی حمایت پر کمربستہ ہوگئے
بھارتی اوپنرز نیوزی لینڈ اور اب انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
شیکھر دھون ابتدائی 2میچز میں 1 اور 11 رنز بنا پائے جس پر انھیں ڈراپ کردیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل
بھارتی کپتان ویرات کوہلی اپنے آؤٹ آف فارم اوپنرز کی حمایت پر کمربستہ ہوگئے۔
ویرات کوہلی نے بورڈ سے کہا کہ وہ ایسے کھلاڑیوں کو باہر کا راستہ دکھانے کے بجائے سپورٹ کرے جو آؤٹ فارم ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی اوپنرز نیوزی لینڈ اور اب انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ ایک مرتبہ بھی ٹاپ پر 50 رنز کی شراکت بھی نہیں ہوئی۔ صرف انگلینڈ کے خلاف پہلی وکٹ کی پارٹنر شپ میں 13، 14 اور13 رنز بنے، اس دوران لوکیش راہول نے 8، 5 اور 11 رنز بنائے، شیکھر دھون ابتدائی 2میچز میں 1 اور 11 رنز بنا پائے جس پر انھیں ڈراپ کردیا گیا تھا۔