آندرے رسل اینٹی ڈوپنگ کیس کا فیصلہ31 جنوری کو سنایا جائے گا

جرم ثابت ہونے کی صورت میں رسل پر واڈا کوڈ کے تحت 2 برس کی پابندی عائد کردی جائیگی

جرم ثابت ہونے کی صورت میں رسل پر واڈا کوڈ کے تحت 2 برس کی پابندی عائد کردی جائیگی۔ فوٹو: فائل

ویسٹ انڈین آل رائونڈر آندرے رسل کے بارے میںاینٹی ڈوپنگ کیس کا فیصلہ 31 جنوری کو سنایا جائے گا۔


خودمختار پینل اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ رسل نے 2015 میں تین مرتبہ 'ویئر ابائوٹ' کی شق پر عملدرآمد نہ کرکے عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی واڈا کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے یا نہیں۔

اگر اس کیس میں رسل قصور وار پائے جاتے ہیں تو پھر واڈا کوڈ کے تحت ان پر 2 برس کی پابندی عائد کردی جائیگی۔ یاد رہے کہ رسل کو 2015 میں یکم جنوری اور یکم و 25جولائی کو 'ویئر ابائوٹ' فائل کرنے کو کہا گیا، اس حوالے سے جمیکا اینٹی ڈوپنگ کمیشن نے ان سے فون، ای میل اور بذریعہ خط رابطہ کیا مگر دوسری جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
Load Next Story