جنید جمشید کی تصویر والی شرٹ دکھانے پرعمران طاہر کی سرزنش
آفیشلز نے عمران طاہر کی سیکشن جی ون سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر سرزنش کی ہے۔
آفیشلز نے عمران طاہر کی سیکشن جی ون سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر سرزنش کی ہے ۔ فوٹو فائل
ISLAMABAD:
جنید جمشید کی تصویر والی شرٹ دکھانے پر جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر کی سرزنش ہوگئی۔
جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹوئنٹی 20 میں اسیلا گورنارتنے کو آؤٹ کرنے کے بعد خوشیاں مناتے ہوئے اپنی پلیئنگ شرٹ اوپر اٹھائی، نیچے انھوں نے دوسری شرٹ پہن رکھی تھی جس پر مرحوم جنید جمشید کی تصویر تھی۔ ان کی اس حالت میں تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرنے لگی تھی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :عمران طاہر کا جنید جمشید کو منفرد خراج تحسین
ابتدا میں آئی سی سی کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا لیکن اب آفیشلز نے عمران طاہر کی سیکشن جی ون سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر سرزنش کر دی ہے۔