سال 2012 میں تلہار میں جرائم کی 107 وارداتیں 4 قتل

مقتولین میں ایک عورت بھی شامل، چوری ہونیوالی 20موٹرسائیکلوں میں سے صرف 6برآمد

پولیس اسٹیشن تلہار کی حدود میں سال 2012 کے دوران جرائم کے 107مقدمات درج ہوئے۔ فوٹو: فائل

2012میں تلہار میں 4افراد قتل کیے گئے، قتل ہونیوالوں میں ایک عورت بھی شامل۔


تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن تلہار کی حدود میں سال 2012 کے دوران جرائم کے 107مقدمات درج ہوئے جبکہ 93 کیس چالان کردیے گئے، علاوہ ازیں 20سے زائد موٹرسائیکلوں کے چوری ہونے کی بھی وارداتیں ہوئیں، جن میں صرف 6برآمد کی گئی، مختلف حادثات میں 13افراد جاں بحق جبکہ 67سے زائد زخمی ہوئے۔

سب سے بڑا حادثہ دیوان فیملی کے ساتھ پیش آیا جن کے خاندان کے 8افراد کار حادثے میں ہلاک ہوگئے مختلف گروہوں میں تصادم کے باعث 3افراد قتل کیے گئے جبکہ ایک عورت کے قتل کی رپورٹ درج ہوئی جس کا الزام اس کے شوہر پر لگایا گیا،2012میں چوری کی وارداتوں کا کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔
Load Next Story