کراچی میں تیز اور ہلکی بارش سردی کی شدت میں اضافہ
کئی علاقوں میں برسات کے ساتھ ہی بجلی غائب، آج بارش کاامکان نہیں ،محکمہ موسمیات
کئی علاقوں میں برسات کے ساتھ ہی بجلی غائب، آج بارش کاامکان نہیں ،محکمہ موسمیات۔ فوٹو : فائل
کراچی میں بدھ کومختلف اوقات میں تیز اور ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں قدرے اضافہ ہوگیا۔
بدھ کو شہر کے مختلف علاقوں میں شامل سے لے کر رات گئے تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا تاہم برسات کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی جس کی بحالی کا کام رات گئے تک جاری رہا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق شہرمیں جمعرات کو بارش کا امکان نہیں تاہم سردی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ بدھ کو کم سے کم درجہ حرارت 15.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی 47 فیصد تھی جبکہ جمعرات کو بھی درجہ حرارت 12 تا 14ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔