کراچی میں ہفتہ سے خسرہ سے بچائو کی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

مہم15جنوری تک جاری رہے گی، ایک ملین بچوں کوحفاظتی ٹیکے لگائیں جائینگے،اندرون سندھ مزید7بچے جاں بحق ہوگئے.

مہم15جنوری تک جاری رہے گی، ایک ملین بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائیں جائینگے،اندرون سندھ مزید7بچے جاں بحق ہوگئے. فوٹو: فائل

کراچی میں بچوں کوخسرہ سے محفوظ رکھنے کیلیے5جنوری سے خسرہ سے بچائوکی مہم شروع کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے جبکہ سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال ناگن چورنگی میں خسرہ سے بچائوکے حفاظتی ٹیکے آج(بدھ) سے لگوائے جا سکیں گے۔

کراچی میں چلائی جانے والی انسداد خسرہ مہم15جنوری تک جاری رہے گی اور اس دوران ایک ملین بچوںکوخسرہ سے بچائوکے حفاظتی ٹیکے لگائیں جائیںگے، اس بات کافیصلہ منگل کو ای ڈی او ہیلتھ کراچی ڈاکٹر امداد اللہ صدیقی کی سربراہی میں منعقد ہونیوالے اجلاس میںکیاگیا جس میں کراچی کے 18ٹاؤنز ہیلتھ افسران نے شرکت کی، اجلاس میں تمام ٹائون ہیلتھ افسران کو بتایاگیا کہ مہم وزیر صحت ڈاکٹر صغیراحمد کی ہدایت پر شروع کی جارہی ہے اور مہم کو کامیاب بنانے کیلیے3مارچ تک مائیکروپلان مرتب کرلیاجائے۔


ای ڈی او ہیلتھ کراچی ڈاکٹر امداد اللہ صدیقی نے بتایا کہ کراچی میں خسرہ کی ممکنہ وبا کے پیش نظرہنگامی بنیادوں پرخسرہ سے بچائوکی خصوصی مہم شروع کرنے کافیصلہ کیاگیا جبکہ ای ڈی او ہیلتھ کے ماتحت چلنے والے تمام اسپتالوں میں بھی آج سے 9ماہ کے بچوں کوخسرہ سے بچائو کے ٹیکہ جات مہم شروع کی جارہی ہے انھوں نے کہاکہ آج سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال نارگن چورنگی میں سے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیںگے، انھوں نے کہاکہ خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین کا اسٹاک موجودہے۔



ان کا کہنا تھا کہ خسرہ وائرل سے بچوں کومحفوظ رکھنے کیلیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کیے جارہے ہیں، انھوں نے بتایا کہ مہم کراچی کے 18ٹاؤنز میںشروع کی جائیگی، ماہرین کا کہنا ہے کہ خسرہ کے مرض سے بچاؤکی حفاظتی ویکسین لگوانے سے بچے 80فیصد محفوظ ہوجاتے ہیں، دریں اثناء سکھر سمیت اندرون سندھ میں خسرہ کی بیماری سے مزید7بچے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مرنے والے بچوںکی تعداد 125 ہوگئی سندھ کے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے خسرہ سے بڑھتی ہوئی ہلاکتوںکی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ صوبے کے آٹھ اضلاع اس موذی مرض کی وبا سے متاثر ہیں۔
Load Next Story