چہلم حسینؓ پر فراہمی آب کے انتظامات مکمل کیے جائیں
جلوس کے راستوں کے اطراف انتظامات مکمل کیے جائیں، مصباح الدین فرید
ایم ڈی واٹر بورڈ نے تما م انجینئرز اور متعلقہ اسٹاف کو چہلم سے قبل ریڈ الرٹ کرتے ہوئے فراہمی ونکاسی آب کے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ فوٹو: فائل
کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر مصباح الدین فرید نے شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر فراہمی ونکاسی آب کے عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
اس موقع پر ہنگامی ڈیوٹی انجام دینے والے تمام شعبوں کے افسران و عملے کوڈیوٹی پر رہنے کا پابند کیاگیا ہے، ایم ڈی واٹر بورڈنے کہا ہے کہ جس علاقے سے فراہمی ونکاسی آب کے سلسلے میں کوئی شکایت پیدا ہوئی تو اس کا ذمے دار متعلقہ چیف انجینئرکو ٹھہرا یا جائے گا،چہلم سے قبل تمام امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں کے اطراف فراہمی ونکاسی آب کے انتظامات ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں تا کہ عوام کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ ہو۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے چہلم کے انتظامات کے سلسلے میں منعقد ہ اجلاس سے خطاب میں کیا،اجلاس میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز علی محمد پلیجو ، چیف انجینئر زاور متعلقہ افسران موجود تھے، ایم ڈی واٹر بورڈ نے تما م انجینئرز اور متعلقہ اسٹاف کو چہلم سے قبل ریڈ الرٹ کرتے ہوئے فراہمی ونکاسی آب کے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔
انھوں نے تمام چیف انجینئرز سے کہا کہ وہ متعلقہ افسران کو پابند کریں کہ وہ اپنے علاقوں میں رہ کر فراہمی ونکاسی آب کے عمل کی نگرانی کریں ، امام بارگاہوں ،مجالس اور جلوسوں کے راستوں کے اطراف انتظامات کا از خود جائزہ لیں اور علاقوں کے معززین سے ملاقات کر کے علاقائی مسائل کو فوری طور پر حل کریں،جلوس کی گزر گاہ پر ٹوٹے ہوئے مین ہولزکی مرمت کی جائے تا کہ کوئی حادثہ رونما نہ ہوجائے،راستوں پر سیوریج اوورفلو یا پانی کی لائنوں سے رسائو کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے۔