موٹر وے پولیس نے 32 ڈکیتیاں ناکام بنائیں22ملزمان گرفتار
2012میں98 ہزار 462 چالان کیے گئے،ایک لاکھ 67 ہزار 957 گاڑیوں کو مدد فراہم کی.
شہر سے چوری اور چھینی گئی 34 گاڑیاں برآمدکی گئیں، ڈی آئی جی موٹر وے ڈاکٹر ولی اللہ۔ فوٹو: فائل
ڈی آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ساؤتھ زون ڈاکٹر ولی اﷲ نے بتایا کہ گزشتہ سال98 ہزار462چالان کیے گئے اور ایک لاکھ 67 ہزار957 گاڑیوں کو موٹر وے پولیس ساؤتھ زون نے مدد فراہم کی جبکہ ہائی وے کے قوانین کی آگاہی کے لیے ڈرائیوروں میں 28 ہزار پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔
سال2012 میں موٹر وے پولیس ساؤتھ زون نے 32 ڈکیتیاں ناکام بنائیں اور22 ملزمان کو گرفتار کر کے لوکل پولیس کے حوالے کیا گیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے شہر کے مختلف علاقوں سے چھینی و چوری کی گئی 34 گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں۔
29 گم شدہ بچوں کو جو کہ اپنے والدین اور گھر والوں سے بچھڑ گئے تھے ، موٹر وے پولیس ساؤتھ زون کے افسران نے دوران ڈیوٹی ملنے پر بحفاظت ان کے والدین کے حوالے کردیا، ڈی آئی جی ڈاکٹر ولی اﷲ نے سال2012 کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ افسران اپنی کار کردگی کو مزید بہتر بنائیں ۔