جاپان کی آبادی میں 2لاکھ 12ہزار کی ریکارڈ کمی
65 سال عمرکے افرادکی تعداد20 فیصد ہوگئی، جو دنیامیں سب سے زیادہ ہے.
65 سال عمرکے افرادکی تعداد20 فیصد ہوگئی، جو دنیامیں سب سے زیادہ ہے. فوٹو فائل
جاپان کی آبادی میں 2012 کے دوران ریکارڈکمی ہوئی ہے۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری کیے گئے اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال 10لاکھ 33ہزاربچے پیداہوئے جبکہ ان کے مقابلے میں 12لاکھ 45 ہزارافرادجہان فانی سے کوچ کرگئے۔اس طرح 12لاکھ 60 کروڑ کی آبادی والے ملک میں 2لاکھ 12ہزارنفوس کی مزیدکمی ہوگئی جس نے حکومت کوپریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔
سال011ء میں2لاکھ نفوس کی کمی ہوئی تھی ان میں19ہزارافراد زلزلے میں مارے گئے تھے۔جاپان میں65 سال سے زیادہ عمرکے افرادکی تعداد20 فیصدہوگئی ہے،جودنیامیں سب سے زیادہ ہے۔جاپانی شہریوں میں دوسرے ملکوں میں نقل مکانی کا رجحان بہت کم ہے،کام کیلیے غیرملکی کارکن منگوانے پرجاپانی عوام میں سخت غصہ پایاجاتاہے۔