پاکستان نے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
وزیراعظم اوروزیرخارجہ اجلاسوں کی صدارت کرینگے،موثرصدارت ہوگی،مسعودخان
وزیراعظم اوروزیرخارجہ اجلاسوں کی صدارت کرینگے،موثرصدارت ہوگی،مسعودخان فوٹو: فائل
پاکستان نے ایک ماہ کیلیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان کونسل کے سربراہ کے طور پر کام کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں وہ کل میڈیا کو بریفنگ بھی دینگے۔ ثنا نیوز کے مطابق سلامتی کونسل میں21 جنوری کو قیام امن کے بارے میں کھلی بحث ہوگی۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف اس سیشن کی صدارت کیلیے خصوصی طور پر نیویارک کا دورہ کرینگے جبکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سلامتی کونسل کو امن کے قیام کیلیے آپریشنز بارے بریفنگ دینگے۔
دہشتگردی پر قابو پانے کے جامع حل پر غور و خوض کیلیے15 جنوری کو بھی وزارتی سطح کی کھلی بحث کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اس بحث کی صدارت کرینگی۔ مسعود خان نے کہا کہ پاکستان کونسل کے ممبران کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے اور اختلافات کم کرنے میں مدد کریگا، ہماری صدارت ایک موثر صدارت ہو گی۔