دہشتگردی کے ماحول میں الیکشن کا انعقاد مشکل کام ہے سلیم سیف اللہ
لانگ مارچ کے حق میں نہیں،ارباب غلام رحیم سے کہوں گاوطن واپس آئیں، صحافیوں سے گفتگو
نوٹیفکیشن جاری، کیمیائی،ایٹمی ہتھیار، پرزے لے جانے پر پابندی، کسٹمزجنرل آرڈر میں ترامیم ۔ فوٹو ثنا
مسلم لیگ (ہم خیال) اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر سلیم سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے اس ماحول میں عام انتخابات کا انعقاد ایک مشکل کام ہے۔
یہ شیر پرسواری کے مترادف ہے لیکن انتخابات ملتوی نہیں ہونے چاہئیں کیونکہ انتخابات کا التوا مسئلے کا حل نہیں۔ میں لانگ مارچ کے حق میں نہیں ہوں اس سے معیشت کونقصان ہوگا۔ ڈاکٹرارباب غلام رحیم سے بھی میں کہوں گاکہ وہ طاہرالقادری کی طرح وطن واپس آئیں۔ سینیٹرسلیم اللہ منگل کومسلم لیگ ( ہم خیال) بلوچستان کے صدرمیرمکرم زہری کی رہائش گاہ پرصحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ سلیم سیف اللہ نے کہا کہ سیاستدانوں کوعوام میں اپنااعتماد بحال کرنا چاہیے ۔ سیاسی پارٹیوں نے کچھ ڈلیور نہیں کیا ہے ۔
حکومت فوری طور پرعام انتخابات کی تاریخ کا اعلان اورغیرجانبدار نگراں حکومت قائم کرے ۔اس کے بعد سارے لانگ مارچ ختم ہوجائیں گے۔ انتخابات اپریل کے پہلے ہفتے میں ہونے چاہئیں۔ ویسے بھی کسی نجومی نے صدرآصف زرداری سے کہا ہے کہ 7 اپریل کی تاریخ انتخابات کے لیے بہتر ہوگی ۔ میرے لیے یہ تاریخ اس لیے اچھی ہے کہ 7اپریل میرا یوم پیدائش ہے ۔ ن لیگ کے ساتھ ہمارا انتخابی اتحاد ہوگیا ہے ہم نے ان سے ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 30 سیٹیں مانگی ہیں۔ آئندہ عام انتخابات میں ہم ہزارہ صوبہ کا ایشو عوام کے پاس لے کر جائیں گے ۔