پاکستان کی ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست شرکت پر خدشات بڑھ گئے

30ستمبر تک آٹھویں پوزیشن بچائے رکھنے کیلیے غیر معمولی کارکردگی لازمی

گرین شرٹس کی ورلڈکپ 2019پر براہ راست شرکت پر خدشات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

پاکستان کی ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت پر خدشات بڑھنے لگے، کینگروز کیخلاف ون ڈے سیریز میں صرف ایک میچ جیتنے والے گرین شرٹس اسے آٹھویں پوزیشن پر برقرار لیکن رواں سال 30 ستمبر تک بچائے رکھنے کیلیے غیر معمولی کارکردگی پیش کرنا ہوگی۔


89 پوائنٹس کے حامل گرین شرٹس بنگلہ دیش سے 2پوائنٹس پیچھے اور ویسٹ انڈیز سے2 پوائنٹس آگے ہے تاہم ٹیم کو اگلی ون ڈے سیریز میں پی ایس ایل کے بعد کیریبیئنز کا ان کے ہوم گرائونڈ پر سامنا کرنا ہے، ان 3میچز کے نتائج کے بعد اگلا چیلنج جون میں انگلینڈ میں شیڈول چیمپئن ٹرافی ہے جب کہ اس میگا ایونٹ میں دنیا کی سرفہرست ٹیمیں مقابل اور کنڈیشنز بھی ناسازگار ہوں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دورئہ انگلینڈ میں بھی پاکستان ٹیم میزبان کیخلاف سیریز کے 5 میں سے ایک میچ ہی جیت پائی تھی، ان حالات میں گرین شرٹس کی ورلڈکپ 2019پر براہ راست شرکت پر خدشات کے بادل منڈلا رہے ہیں۔
Load Next Story