ورلڈ الیون کے دورئہ پاکستان پر اہم پیش رفت کا امکان
آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک آج لاہور آئیں گے
سیکیورٹی صورتحال اورملک میں کرکٹ کی بحالی کیلیے کوششوں سے آگاہ کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل
آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک ہفتے کو لاہور آئیں گے، پنجاب حکومت کے عہدیداروں اور پی سی بی حکام سے ملاقاتوں میں انھیں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جب کہ ورلڈ الیون کے دورئہ پاکستان کے حوالے سے اہم پیش رفت کا امکان ہے۔
جائلز کلارک 2009 میں بنائی جانے والی آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ اور مختلف امور میں پی سی بی کی معاونت کیلیے سرگرم رہے ہیں، انھیں پاکستان کا دوست سمجھا جاتا ہے، زمبابوے کی میزبانی کے بعد بورڈ اعتماد کی بحالی کا یہ سفر جاری رکھتے ہوئے مزید غیر ملکی ٹیموں کو بلانے کا خواہاں ہے۔
اس ضمن میں کرکٹ کھیلنے والے ملکوں اور آئی سی سی میں گہرا اثر و رسوخ رکھنے والے جائلز کلارک اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، اپنے دورے میں وہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگر حکام سے ملاقات کریں گے تاہم پی سی بی کی جانب سے انہیں سیکیورٹی صورتحال اور ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے ہونے والی کوششوں سے آگاہ کیا جائے گا۔
ایم سی سی یا ورلڈ الیون کے دورئہ پاکستان کے حوالے سے اہم پیش رفت متوقع ہے، جائلز کلارک اور ان کے ساتھ آنے والے آئی سی سی سیکیورٹی آفیشل کو پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کیلیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا جب کہ کرکٹ کھیلنے والے ملکوں کے بورڈ عہدیداروں کو اس موقع پر دعوت دینے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔
ادھر پی سی بی حکام پُرامید ہیں کہ آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ کا دورہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے اہم پیش رفت میں مددگار ہوگا۔