روٹ کو غلط آؤٹ دینے پر انگلینڈ کا بھارتی امپائر کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ
بھارتی امپائر نے آخری اوور میں روٹ کو کو غلط آؤٹ دیکر انگلینڈ کی یقینی فتح کو شکست میں بدل دیا
بھارتی امپائر نے آخری اوور میں روٹ کو کو غلط آؤٹ دیکر انگلینڈ کی یقینی فتح کو شکست میں بدل دیا۔ فوٹو: رائٹرز
لاہور:
انگلینڈ جوئے روٹ کو غلط ایل بی ڈبلیو قرار دینے پر میزبان بھارتی امپائر کی ریفری سے شکایت کرے گا۔
بھارت کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو آخری اوور میں فتح کیلئے صرف 8 رنز درکار تھے اور اس کی 6 وکٹیں باقی تھیں، جوئے روٹ 38 اور جوز بٹلر 15 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے، مہمان ٹیم کی یقینی فتح کی امیدوں کو بھارتی امپائر چتیتھودی شمس الدین نے اس وقت خاک میں ملا دیا جب انہوں نے پہلی گیند پر واضح ان سائیڈ ایج کے باوجود بولر جسپریت بمراہ کی عادتاً کی گئی اپیل پر جوئے روٹ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دے دیا جس کا نتیجہ انگلینڈ کو بھارت سے میچ میں شکست کی صورت میں کرنا پڑا اور سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی۔ میچ میں اس سے قبل ویرات کوہلی کے خلاف واضح ایل بی ڈبلیو کی اپیل کو بھی بھارتی آفیشل خاطر میں نہیں لائے تھے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارت نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو شکست دیدی
انگلش کپتان ایون مورگن نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم فیصلے سے بہت مایوس ہیں، روٹ کو آؤٹ قرار دیئے جانے کے بعد تسلسل برقرار نہیں رہ پایا اور میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا، انہوں نے کہا کہ اگلے میچ سے قبل ہم امپائر کے اس رویے کی ریفری اینڈی پیکروف سے شکایت کر سکتے ہیں۔ مورگن نے کہا کہ ڈی آر ایس سسٹم اگر ون ڈے اور ٹیسٹ میچز میں استعمال کیا جا سکتا ہے تو ٹی ٹوئنٹی میں اسے آزمانے سے کون سی چیز مانع ہے؟