پاکستان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے انشورنس اسکیم متعارف کرادی
مدعو کرنے والے نجی وسرکاری ادارے مہمانوں کواین آئی سی کے ذریعے انشورنس کوریج دینے کے پابند ہونگے، ترجمان وزارت تجارت
2،3 اور5 لاکھ ڈالر کی پراڈکٹس پیش، قیام کی بنیاد پر پریمیم، موت پرمکمل زرتلافی، زخمی کو ہفتہ وار ادائیگی ہوگی، فوکل پرسن فوٹو ڈیزائن: جمال خورشید/ فائل
پاکستان نے بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے غیرملکی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو انشورنس کی پیشکش کردی۔ وزارت تجارت کے ترجمان عبدالکبیرقاضی نے بتایا کہ جو نجی یا سرکاری انٹرپرینیور غیرملکی کاروباری افراد یا سرمایہ کاروں کو مدعو کرے گا۔
وہ مہمانوں کو نیشنل انشورنس کمپنی (این آئی سی) کے ذریعے انشورنس کور دینے کا ذمے داری ہوگا، ہم نے اسکیم فوری طور پر متعارف کرادی ہے اور دفتر خارجہ سے درخواست کی ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں اور تاجروں کے فائدے کیلیے اسکیم سے متعلق معلومات بیرون ملک قائم تمام پاکستانی مشنز کو ارسال کردی جائے۔ اسکیم کیلیے فوکل پرسن ناظم لطیف نے بتایا کہ تاجروں کو ان کے ملک میں قیام کی بنیاد پر 2 لاکھ، 3 لاکھ یا 5 لاکھ ڈالر کیلیے انشورنس دی جائے گی۔
مذکورہ پراڈکٹس کیلیے پریمیم ایک ہفتے پاکستان میں قیام پر بالترتیب 75، 150 اور 225 ڈالر ہوگا جبکہ ایک ماہ قیام کیلیے 250، 350 اور 500 ڈالر پریمیم ہوگا جبکہ موت کی شکل میں این آئی سی مکمل زرتلافی ادا کرے گی، زخمی ہونے کی صورت میں فی ہفتہ علاج کیلیے بالترتیب 6ہزار، 7ہزار اور 8500 ڈالر دیے جائیں گے۔ انھوں نے کہاکہ عموماً غیرملکی بدامنی کے باعث پاکستان آتے ہوئے ہچکچاتے ہیں، ہم انھیں یہ اسکیم دورہ پاکستان کے دوران ذہنی سکون کیلیے پیش کر رہے ہیں۔