وی بوک سسٹم کو ڈرائی پورٹس وکسٹمز کلکٹریٹس تک توسیع دینے کا فیصلہ

وی باک سسٹم کی مانیٹرنگ براہ راست ممبرکسٹمز ایف بی آر ریاض خان کررہے ہیں، ذرائع

وی باک سسٹم کی مانیٹرنگ براہ راست ممبرکسٹمز ایف بی آر ریاض خان کررہے ہیں، ذرائع فوٹو: فائل

SEOUL:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مقامی سافٹ ویئرپر مبنی ''وی بوک'' کسٹمز کلیئرنس سسٹم کو ملک بھر کی خشک گودیوں اور کسٹمز کلکٹریٹس تک توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔


ایف بی آر کے باخبرذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ وی بوک کسٹمز کلیرنس سسٹم کو تاجربرادری کے توقعات کے مطابق ڈھالنے کی بھی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسٹمز کلیئرنس کے نظام کو بہتر بنانے کیلیے آئندہ دو ماہ میں ملک بھر کے8 ڈرائی پورٹس اور 15 کسٹمزکلکٹریٹس کو وی بوک سسٹم سے منسلک کردیا جائے گا جس کے نتیجے میں تمام کلکٹریٹس اور ڈرائی پورٹس آن لائن ہوجائیں گی اور کلیئرنس کے نظام میں مزید شفافیت پیدا ہوجائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر حکام نے تاجربرادری کی سہولتوں میں اضافے اور کم سے کم مدت میں کنسائنمنٹس کی کلیئرنس یقینی بنانے کیلیے وی بوک کو کسٹمز کے ہر شعبے میں توسیع دینے کی حکمت عملی وضح کی ہے جس کی مانیٹرنگ براہ راست ممبرکسٹمز ایف بی آر ریاض خان کررہے ہیں، ایف بی آر نے متعلقہ سافٹ ویئر ڈیولپر کمپنی کو ہدایت کی ہے کہ وہ تجارت وصنعتی شعبے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے وی بوک سسٹم میں اضافی سہولتیں متعارف کرائے۔
Load Next Story