پہلے میچ سے قبل میتھیو ویڈ کی انجری پرآسٹریلوی کیمپ میں افراتفری پھیل گئی

قیادت کی ذمہ داری سونپے جانے پر ایرون فنچ ڈریسنگ روم کی جانب بھاگے۔

چیزیں اس وقت ترتیب میں آئیں جب اسٹارک نے مارٹن گپٹل کو پہلی گیند کی۔ فوٹو : فائل

نیوزی لینڈ سے پہلے میچ سے قبل قائم مقام کپتان میتھیو ویڈ کے انجرڈ ہونے سے آسٹریلوی کیمپ میں افراتفری پھیل گئی۔


ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے قیادت کی ذمہ داری سونپے جانے پر ایرون فنچ ڈریسنگ روم کی جانب بھاگے تاکہ فوری طور پر کٹ پہن کر ٹاس کیلیے حاضر ہوسکیں، اسی طرح سیم ہیزلیٹ کو بھی ہنگامی طور پر مطلع کیا گیا کہ وہ ڈیبیو کرنے والے ہیں۔ یہ سب کچھ بہت تیزی سے ہوا اور چیزیں اس وقت ترتیب میں آئیں جب اسٹارک نے مارٹن گپٹل کو پہلی گیند کی۔
Load Next Story