گلگت میں سیکیورٹی اداروں کے زیراستعمال غیرقانونی گاڑیوں کا انکشاف

15کروڑ روپے کرایہ دیاگیا، پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کی ادائیگیاں ریگولرائز کرانے کی ہدایت

15کروڑ روپے کرایہ دیاگیا، پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کی ادائیگیاں ریگولرائز کرانے کی ہدایت۔ فوٹو؛ فائل

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں انکشاف ہو اہے کہ گلگت میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے استعمال میں رہنے والی 67 غیر قانونی گاڑیوں کا کرایے کی مد میں 15کروڑ روپے اداکیے گئے۔


گزشتہ روز ذیلی کمیٹی کا اجلاس عذرا فضل کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں مالی سال2009 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیاکہ گلگت اوراسکردو میں 2006 تا 2009 پر سی اوزکی جانب سے 67 ان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے کرایے کی مدمیں 15 کروڑ 12 لاکھ روپے اداکیے گئے جوغیر قانوناً تھے۔
Load Next Story