بدعنوانی ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے چیئرمین نیب
ٹرانسپیرنسی کے کرپشن پرسپشن انڈیکس پر پاکستان کی بہتری نیب کی کوششوں کا حاصل ہے، قمر زمان چوہدری
بدعنوانی کے خاتمے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائینگے، آگہی مہم جاری رہے گی، اجلاس سے خطاب۔ فوٹو؛ فائل
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جو ملکی معاشی و اقتصادی ترقی کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، نیب ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔
بدعنوانی سے انکار کی آگاہی مہم پر تازہ ترین پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب میں چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ قومی احتساب بیورو نیب آرڈیننس کے تحت بدعنوانی کی روک تھام کے لیے آگاہی کے طریقہ کار پر عمل پیرا ہے اور مختلف سرکاری، غیر سرکاری تنظیموں، میڈیا، سول سوسائٹی اور معاشرہ کے مختلف طبقات سے مل کر مہم چلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ میں کرپشن پرسپشن انڈیکس میں پاکستان کی 9 درجہ بہتری آئی ہے، یہ کامیابی نیب کی کوششوں سے حاصل ہوئی ہے۔
قمر زمان چوہری کا کہنا تھا کہ اس مہم کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا جس کو مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے سراہا جب کہ گزشتہ سال نیب نے آگاہی پیدا کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے، ملک بھر میں اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبا کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے جس کے تحت ملک بھر میں42ہزار سے زائد کردار سازی کی انجمنیں قائم کی گئیں ہیں۔