ووٹرز لسٹوں کی تصدیق فارمز کی چھپائی شروع کردی گئی
چھپائی رواں ہفتے مکمل ہوگی جس کے بعد فارمز ضلعی دفاتر بھجوادیے جائیں گے
چھپائی رواں ہفتے مکمل ہوگی جس کے بعد فارمز ضلعی دفاتر بھجوادیے جائیں گے فوٹو: فائل
کراچی میں گھر گھر ووٹرز لسٹوں کی تصدیق کیلیے الیکشن کمیشن نے فارمز کی طباعت کا کام پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کو سونپ دیا ہے۔
لاکھوں کی تعداد میں فارمز کی طباعت کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے رواں ہفتے یہ کام مکمل کرلیا جائیگا جس کے بعد یہ فارمز ضلعی دفاتر بھجوادیے جائیں گے، مختلف اضلاع میں تصدیق کنندہ، اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر اور سپروائزر کا بھی تقرر کرلیا گیا ہے، رواں ہفتے انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کیلیے مامور عملے کی ایک روزہ تربیت بھی کی جائیگی، تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمیشن نے کراچی میں گھر گھر ووٹرز لسٹوں کی تصدیق کیلیے تیاریاں مکمل کرنے کیلیے کارروائی تیز کردی ہے۔
ریجنل الیکشن کمشنر ، ضلعی الیکشن کمشنرز اور دیگر عملہ تعطیلات والے روز بھی ضروری امور کی انجام دہی میں مصروف ہے، ذرائع نے بتایا کہ 9جنوری کو نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی نئی انتخابی فہرستیں الیکشن کمیشن کو فراہم کریگا ، 10جنوری کو الیکشن کمیشن کا عملہ باقاعدہ گھر گھر ووٹرز لسٹوں کی تصدیق کا کام شروع کریگا ، ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی الیکشن کمیشن کو فارم الف، فارم ب ، فارم نمبر2، بیگز اور دیگر ضروری اشیا کیلیے فنڈز فراہم کردیے ہیں۔
ووٹرز لسٹوں کی نظرثانی کیلیے تقریباً 15 ہزار عملہ تعینات کیا جائیگا جس میں تصدیق کنندہ ، اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر اور سپروائزر شامل ہیں، ذرائع نے بتایا کہ عملے کا تعلق صوبائی محکمہ تعلیم سے ہے، مختلف اضلاع میں عملے کے تقرر نامے جاری کردیے گئے ہیں جبکہ رواں ہفتے ان کی ایک روزہ تربیت بھی مکمل کرلی جائیگی، ذرائع نے بتایا کہ فارم الف انفرادی طور پر نئے ووٹر کے اندراج، فارم ''ب'' ووٹرز کے انتقال کے باعث حذف کیے جانے کیلئے اور فارم نمبر 2فیملی کے نئے اندراج کیلیے استعمال ہونگے جبکہ ایڈریس کی درستگی کیلیے ایک رجسٹر'ج 'ہوگا جس میں صحیح کوائف اندراج کیے جائیں گے، تصدیق کنندہ کے پاس انتخابی فہرست موجود ہوگی جس کی مدد سے گھر گھر جاکر ووٹرز لسٹوں کی تصدیق کا عمل کیا جائیگا۔