سی آئی ڈی نے کالعدم تنظیموں کے 3 دہشت گرد گرفتار کرلیے
چھاپہ مار کارروائیوں اور پولیس مقابلے میں سنگین وارداتوں میں مطلوب 17 ملزمان گرفتار
چھاپہ مار کارروائیوں اور پولیس مقابلے میں سنگین وارداتوں میں مطلوب 17 ملزمان گرفتار فوٹو: فائل
سی آئی ڈی کے مختلف یونٹس نے شہر میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 20 ملزمان کو گرفتار کر کے دستی بم ، کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ و گولیاں برآمد کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سی آئی ڈی کاؤنٹر ٹیررازم اینڈ فنانشل کرائم یونٹ راجہ عمر خطاب نے خفیہ اطلاع پر سلطان آباد میں آپریشن کرکے 2 ملزمان کاشف عرف شوٹر اور طارق عرف موٹا کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ،ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں ،جبکہ ملزم کاشف امریکی قونصل خانے پر حملے کے دوران پولیس فائرنگ سے ہاتھ پر گولی لگنے سے زخمی بھی ہوا تھا اور دونوں ملزمان نے ساتھیوں کے ہمراہ کھارادر میں بینک لوٹنے کے بعد نذر آتش کر دیا تھا ، ملزمان فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی11 وارداتوں میں مطلوب ہیں۔
دوسری کارروائی میں ایس ایس پی انسداد انتہا پسندی سیل گارڈن چوہدری اسلم کی نگرانی میں پولیس پارٹی نے نیو کراچی سیکٹر 11-D ، موچکو جدہ کالونی ، شیر شاہ گلبائی چوک ، ماڑی پور چائولہ رائس ملز اور پیر آباد فرنٹیئر کالونی میں چھاپے مارکر 17 ملزمان کو گرفتار کر کے 5 دستی بم ، 2 کلاشنکوف ، 11 ٹی ٹی پستول، دیگر اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں،ایس پی انویسٹی گیشن سی آئی ڈی سول لائن مظہر مشوانی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ بلدیہ ٹاؤن میں چھاپہ مار کر سید باقر علی رضوی کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ، ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ملزم عمر قید کی سزا بھگت چکا ہے،ملزم نے رہائی کے بعد تیموریہ میں سلیم لاسی کو قتل کرنے کا انکشاف کیاہے۔