لوکل گورنمنٹ میں مجوزہ ترامیم چال ہےمسترد کرتے ہیں امتیاز شیخ
پیپلزپارٹی کو اتحادی چھوڑ رہے ہیں ،بڑا اتحادی لانگ مارچ میں جارہا ہے
پیپلزپارٹی کو اتحادی چھوڑ رہے ہیں ،بڑا اتحادی لانگ مارچ میں جارہا ہے فوٹو : فائل
DUBAI:
پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) نے پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس2012میں مجوزہ ترامیم کو پیپلز پارٹی کی سیاسی چال قرار دیتے ہوئے مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے اور یہ موقف اختیار کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کو سندھ کے عوام کا خیال آگیا ہے تو سندھ کو تقسیم کرنے والا سیاہ قانون واپس لیا جائے۔
بدھ کو اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ کالے قانون میں ترامیم سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اس کو مکمل طور پر واپس لیا جائے، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ متنازع بلدیاتی قانون سندھ کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اس پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ان کو ان کے سارے اتحادی ایک ایک کرکے چھوڑ رہے ہیں اور جو ان کا سب سے بڑا اتحادی تھا وہ لانگ مارچ میں جا رہا ہے، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ہمارا پیپلز پارٹی کی حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، قبل ازیں امتیاز احمد شیخ کی رہائش گاہ پر عورت فاؤنڈیشن کے وفد نے فنکشنل لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔