نگراں حکومت کا قیام قومی حکومت کی طرز کا ہونا چاہیے

جمہوریت کو مستحکم کرنے کیلیے فوج کی خدمات قابل ستائش ہیں،ثروت اعجاز

جمہوریت کو مستحکم کرنے کیلیے فوج کی خدمات قابل ستائش ہیں،ثروت اعجاز فوٹو: فائل

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بیرونی اشاروں پر انقلاب نہیں فساد برپا ہوتا ہے۔

تبدیلی کا ایک ہی راستہ ہے کہ شفاف منصفانہ انتخابات کو بروقت کرایا جائے، نگراں حکومت کا قیام قومی حکومت کی طرز کا ہونا چاہیے، ملک گیر جماعتوں پر مشتمل نگراں حکومت کا قیام شفاف انتخابات کے لیے اہم قدم ہوگا، دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ حکومت اور قومی اداروں کی آئینی ذمے داری ہے، دہشت گردی میں اضافہ اورکراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات جمہوریت کو کمزور اور انتخابات کو ملتوی کرنے کے مترادف ہے۔




ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی رہائش گاہ قادری ہاؤس پر گھارو،گلشن حدید سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کے عوام پاک فوج کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لیے پاک فوج کی خدمات قابل ستائش ہیں، سیاسی جماعتیں عوام کے مسائل کے حل اور بحرانوں کے خاتمے کے لیے جدوجہد کریں، پاکستان سنی تحریک ایسے کسی بھی عمل کا حصہ نہیں بنے گی جس سے بیرونی قوتوں کو تقویت اور جمہوریت کو نقصان پہنچتا ہو۔
Load Next Story