ڈائو یونیورسٹی سماعت سے محروم 50بچوں کو مفت کو کلیئر امپلانٹ لگانے کا اعلان

یونیورسٹی نے بچوںکے علاج کیلیے 10ملین روپے مختص کردیے، رجسٹریشن شروع کردی ، سرجری مارچ میں کی جائیگی

یونیورسٹی نے بچوںکے علاج کیلیے 10ملین روپے مختص کردیے، رجسٹریشن شروع کردی ، سرجری مارچ میں کی جائیگی فوٹو: فائل

ڈاؤیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے رواں سال سماعت سے محروم 50 بچوںکوکوکلیئر امپلانٹ مفت لگانے کا اعلان کیا ہے جس کیلیے سماعت سے محروم بچوں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی گئی ہے۔

ایسے بچوں کی سرجری مارچ میںکی جا ئے گی،پیدائشی طور پر سماعت سے محروم بچوںکے والدین جمعرات اور منگل کو سول اسپتال کے ای این ٹی یونٹ اور اوجھا میں اپنے بچوںکی رجسٹریشن کرائیں، رجسٹریشن کے وقت بچے کے تمام ٹیسٹوںکی رپورٹس اور ادویات کے نسخے بھی اپنے ہمراہ لائیں ، یہ بات ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرمسعود حمید، پرو وائس چانسلر پروفیسرعمر فاروق اور برطانیہ سے آئے پروفیسر ہارون احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

پروفیسر مسعود حمید نے کہا کہ یونیورسٹی نے رواں سال 50 سماعت سے محروم بچوںکو بلامعاوضہ کوکلیئر امپلانٹ لگانے اور انکے علاج کا اعلان کیا ہے، انھوں نے بتایا کہ ڈاؤ یونیورسٹی نے اس سلسلے میں10ملین روپے کی رقم مختص کردی، یہ سب سے مہنگا علاج ہے جو ڈاؤیونیورسٹی نے غریب اورمستحق بچوں کیلیے شروع کیا ہے،یہ علاج برطانیہ میں پاکستانی ڈاکٹروں کی بین الاقوامی تنظیم ایرا کے اشتراک سے کوکلیئر امپلانٹ لگانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔


 



انھوں نے بتایا کہ 13 دسمبر کوبچوں کو لگائے جانے والے 2کوکلیئر امپلانٹ بھی ایرا تنظیم نے دیے تھے جو دونوں بچیوںکو لگادیے گئے،پروفیسر عمرفاروق نے بتایا کہ انٹرنیشنل میڈیکل ریلیف ایجنسی کے اشتراک سے ڈاؤ یونیورسٹی نے سماعت کی بحالی کا منصوبہ شروع کردیا جو سب سے مہنگا علاج ہے ایک کوکلیئر امپلانٹ پر15لاکھ روپے کے اخراجات آتے ہیں ، انھوں نے بتایا کہ گذشتہ ماہ کراچی میں سماعت سے محروم دو بچیوںکے کامیاب کوکلیئر امپلانٹ نصب کیے گئے جوکامیاب رہے ،انھوں نے کہا کہ ڈاؤیونیورسٹی نے پیدائشی طور پر سماعت سے محروم بچوں کی رجسٹریشن کا کام شروع کردیا ہے۔

ہر جمعرات اورمنگل کو اوجھا اور سول اسپتال کے ای این ٹی یونٹ میں بچوںکی رجسٹریشن شروع کی جائے گی، انھوں نے متاثرہ والدین سے درخواست کی ہے کہ رجسٹریشن کے وقت ایسے بچوںکے تمام ٹیسٹوں اورعلاج کی رپورٹس اپنے ہمراہ لائیں ، انھوں نے بتایا کہ ڈاؤ یونیورسٹی نے سماعت سے محروم بچوںکو بلامعاوضہ علاج کی پیشکش کردی ہے جو ملک میں ڈاؤ یونیورسٹی کو اعزاز حاصل ہے،اس موقع پر برطانیہ سے پاکستان آئے ہوئے انٹرنیشنل میڈ یکل ریلیف ایجنسی کے سربراہ ڈاکٹر ہارون احمد نے یونیورسٹی کوایک لاکھ پاؤنڈ عطیہ دینے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اس رقم سے سماعت سے محروم بچوںکو مفت علاج کی جا ئیگا۔
Load Next Story